پاکستان ایران کے ساتھ باہمی و دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور سردارایاز صادق نے کہاہے کہ ایران پاکستان کا اہم پڑوسی ملک ہے اورپاکستان ایران کے ساتھ باہمی و دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان میں ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر سید محمد علی حسینی سے الوداعی ملاقات میں کہی۔
وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ سفیر کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور توانائی، زراعت وبنیادی ڈھانچہ سمیت مختلف شعبوں میں متعدد مشترکہ منصوبے شروع کیے گئے۔
سردارایاز صادق نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو آسان بنانے میں سفیر کے فعال اور موثرکردار کی بھی تعریف کی اوراسے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قراردیا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورضرورت اس امرکی ہے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے حقیقی امکانات اوراستعدادسے استفادہ کیا جائے۔
سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران گرمجوشی اور حمایت پرتشکرکااظہارکیا انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنیوالے سفیر اسی مثبت رفتار کو جاری رکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 4 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
- 8 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 9 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 7 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 3 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 4 منٹ قبل