عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے:امریکی رکن گانگریس
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا حامی حکومت تعلقات کے لیے آسان ہوتی ہے، محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے، مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات ہونے چاہئیں، پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے، میرے خیال میں سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے، سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کے لیے ضروری ہے۔
بریڈ شرمین کا کہنا تھا امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے، امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لاپتہ ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
کانگریس مین کا کہنا تھا سب سے اہم یہ کہ پاکستان میں اکتوبر 2023 میں عام انتخابات طے ہیں، پاکستان کے لیے وقت پر آئینی اور شفاف انتخابات سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے، پاکستان میں انتخابات جیتنے والے کو حکومت کرنے دینے سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- an hour ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 4 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 5 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 15 minutes ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 5 hours ago