Advertisement
پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سے گفتگو

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 29 2023، 9:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے زیاد ثاقب نیازی گٹھ جوڑ خطرناک ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو سے یہ بت ثابت بھی ہوچکی ہے۔

سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سے گفتگو کررہے ہیں۔

ابوزر چدھڑ نے کہا کہ ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیرنہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب کہتے ہیں کہ آپ ایک بار بابا کو ملنے آجانا شکریہ ادا کرنے کیلئے، ’’جپھی‘‘ ڈالنے آجانا، بابا نے بہت محنت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement