پاکستان میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہیے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے 3 ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز خصوصی طور پر تین ججز کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔لاہور کراچی اور اسلام آباد میں لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے پاکستان میں مسنگ پرسنز کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نیب کیسز کا فیصلہ سنانے والے ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔این آر او 2022 کو بچانے کےلئے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کے دروازے توڑے گئے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تمام ادارے عدلیہ کے فیصلوں کے پابند ہیں۔سپریم کورٹ کے 15 ججز میں سے 8 کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پورا پاکستان سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہیے ہیں۔پاکستان کے لوگوں کو اپنے حقوق کےلئے باہر نکلنا ہو گا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد عوام کرائے گے۔عدالت کا اب باقاعدہ مافیا سے سامنا ہے۔ان کا مقصد نیب کیسز کو ختم کرانا ہے۔نیب ترامیم کیس وہ طوطا ہے جس میں شریف خاندان کی جان ہے۔پاکستان کے 50 بڑے وکلاء نے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ نے کبھی کسی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔مریم نواز کو طرف سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ بشریٰ بی بی فائلوں پر دستخط کےلئے پیسے لیتی تھیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو لیگل نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کل سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نیا ریفرنس بھجوا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سینیٹر اعجاز چودھری نے ایک ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 20 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 13 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 18 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 15 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 19 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 18 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 16 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 16 hours ago









