Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن کی طرف سے 3 ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،فواد چوہدری

پاکستان میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہیے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 2nd 2023, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن  کی طرف سے 3 ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے 3 ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز خصوصی طور پر تین ججز کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔لاہور کراچی اور اسلام آباد میں لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے پاکستان میں مسنگ پرسنز کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن  نیب کیسز کا فیصلہ سنانے والے ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔این آر او 2022 کو بچانے کےلئے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کے دروازے توڑے گئے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تمام ادارے عدلیہ کے فیصلوں کے پابند ہیں۔سپریم کورٹ کے 15 ججز میں سے 8 کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پورا پاکستان سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہیے ہیں۔پاکستان کے لوگوں کو اپنے حقوق کےلئے باہر نکلنا ہو گا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد عوام کرائے گے۔عدالت کا اب باقاعدہ مافیا سے سامنا ہے۔ان کا مقصد نیب کیسز کو ختم کرانا ہے۔نیب ترامیم کیس وہ طوطا ہے جس میں شریف خاندان کی جان ہے۔پاکستان کے 50 بڑے وکلاء نے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ نے کبھی کسی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔مریم نواز کو طرف سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ بشریٰ بی بی فائلوں پر دستخط کےلئے پیسے لیتی تھیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو لیگل نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کل سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نیا ریفرنس بھجوا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سینیٹر اعجاز چودھری نے ایک ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر رکھا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
Advertisement