قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی تو جمہوریت پر اندھیرے بادل چھا جائیں گے،شیخ رشید
عمران خان کے پاس عوام کو کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی تو جمہوریت پر اندھیرے بادل چھا جائیں گے،عمران خان کے پاس عوام کو کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ہے، عمران خان نے اب آخری کال دینی ہے اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
عمران خان کے پاس کال دینےکے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں رہاIMFسے چھٹی برمدات میں کمی ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت ملکہ کی تاج پوشی کے لیے شہزادے کے پاس وقت ہے ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا قانون اور آئین جیتنے گا الیکشن ہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 4, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہےحکومت صدرسےالیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینےجارہی ہے۔خاقان عباسی کہتاہےمفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہےحکومت کی ترجمانی کرنانہیں ہے۔پارلیمنٹ عدلیہ کا گھیراؤ کرنے جا رہی ہے۔ مسئلے کا حل مذاکرات سے نہیں سپریم کورٹ سے نکلے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک سنگین ترین بحران میں ہے لیکن وزیراعظم برطانیہ میں تاج پوشی کیلئے چلے گئے ہیں یہ ہے حکومت جس کی آئی ایم ایف سے چھٹی، برمدآت میں کمی اور ٹیکس وصولی میں ناکامی کا سامنا ہے لیکن بادشاہ کی تاجپوشی کے لیے شہزادے کے پاس وقت ہے۔حکمران جو کچھ کر رہے ہیں وہ ملک کے سنگین مسئلے کا حل نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے حکومت کی ترجمانی کرنا نہیں۔ سب کچھ ان کے گلے پڑے گا، آئین وقانون جیتے گا اور الیکشن ہوکر رہیں گے۔
پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہےحکومت صدرسےالیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینےجارہی ہےخاقان عباسی کہتاہےمفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہےحکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلمینٹ عدلیہ کاگھیراؤکرنےجارہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 4, 2023
سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پرتلی ہوئی ہے، حکومت چیف جسٹس کورخصت پر بھیجنےکی باتیں کر رہی ہے، صدر سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار واپس لینے جا رہی ہے، ساری پارٹیاں عمران خان کو جیل میں ڈالنے یا اس کی جان لینے پر تُلی ہوئی ہیں۔ ۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago


