Advertisement
علاقائی

دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر سرنڈر کے لئے تیار ہے ، سکیورٹی ذرائع

دہشتگرد گوہرسرنڈر کیلئے مقامی عمائدین سے امداد کا خواہاں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 5 2023، 8:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشتگرد سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر سرنڈر کے لئے تیار ہے ، سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے ہر مجبور ہوئے گئے ہیں جو دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کےثمرات ہیں۔

دہشتگردوں کا سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشتگرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیارجبکہ گوہر گروپ اندرونی ٹُوٹ پُھوٹ کا شکار ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوچکے ہیں۔ دہشتگرد گوہر نے محسود دہشتگردوں خصوصاً شفیر اللہ گروپ پر اُس کو بدنام کرنے اور اس کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ دہشتگرد گوہرسرنڈر کیلئے مقامی عمائدین سے امداد کا خواہاں ہے۔

سکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔\932

 
Advertisement
Advertisement