آئین کا تحفظ عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے،چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالتیں ایگزیکٹو آرڈر پاس نہیں کرسکتیں، جب عدالتی فیصلہ چیلنج نہیں کیا جاتا تو یہ حتمی فیصلہ ہوجاتا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اپنے سینئر جسٹس کارنیلئس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جسٹس کارنیلئس مجسم انصاف تھے، انہیں قانون سمیت دوسرے بہت سے علوم پر کمال حاصل تھا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس کارنیلئس نے دنیا کے اعلی ترین اداروں سے تعلیم حاصل کی، وہ سول سروس کے عہدے پر تعینات ہوسکتے تھے مگر انہوں نے قانون انصاف کے شعبے کا انتخاب کیا، انہوں نے سپریم کورٹ کو 17 برس دیے، وہ ایک اچھے قانون دان اور سادگی پسند تھے اسی لیے ان کی زندگی ججز کے لیے ایک مثال ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے،ہمیں بتایا گیاکہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ہمارافیصلہ موجود ہے جس کی اپنی طاقت ہے، ہمارے فیصلے پرآج عمل نہ ہوتا تو وقت ثابت کریگا اورکل اس پرعمل کرنا پڑےگا۔آئین کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے ، کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، آئین90روز میں الیکشن کرانے کا کہتا ہے تو یہ کہنا ہمارا فرض ہے۔
عمر عطا بندیال نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،تکنیکی بنیادوں کا سہارا لیا جائے تو توجہ کہیں اور چلی جاتی ہے، سیاسی جماعتوں کو احساس ہے آئین کی پاسدای کرنا ان کی ڈیوٹی ہے ،ہمیں اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔
میں بہت عاجز انسان ہوں ،میں سپریم کورٹ کا صرف ایک رکن ہوں،صرف میری حمایت کا نہ کہا جائے، اگر آپ آئین و قانون کی حمایت کرتے ہیں تو سپریم کورٹ کی حمایت کریں،ہمارا وجود آئین کی اکائی کے طور پر ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 5 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل



