فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے


امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے ملاقات سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سےشیئرکی جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے کہ معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاؤہ استعمال نہیں ہوں گی ،امریکی وکیل کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ وہ کیس تیار کر سکیں ۔
دفتر خارجہ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ حساس معلومات کی وجہ سے مجاز اتھارٹی کی منظوری ضروری ہو گی ۔ جس پر عدالت نے کہا کہ جس حد تک ممکن ہو سکا ،عافیہ صدیقی کے وکیل سے مکمل تعاون کریں گے ، تمام اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فوزیہ صدیقی کی امریکہ میں سیکورٹی سیفٹی یقینی ہو ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ کا شیئر کردہ ڈاکومنٹ کانفیڈینشل رہے گا ۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے آئے وکیل کی جانب سے ایک کانفیڈنشل لیٹر عدالت میں دیا گیا ،لیٹر میں بتایا گیا ہے کس طرح عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے،عافیہ صدیقی پر مینٹل اور فیزیکل ٹارچر جو ہوا وہ عدالت میں نہیں بتایا گیا،دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ عافیہ صدیقی پر ظلم کیا گیا ہے، سمتھ کے مطابق جس طرح ٹارچر عافیہ صدیقی پر ہوا اگر وہ ریکارڈ پر آتا تو ان کو سزا نہیں ہوتی۔
انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ویزہ لگ گیا ہے اور اب ان کو باہر جانا ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جب اپنی بہن سے ملنے جائیں تو سمتھ بھی ان کے ساتھ جائیں گے،شہباز شریف کی جانب سے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کی واپسی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 19 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 14 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago



