امپورٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی، سیاسی،اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی ملسم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا۔
پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے 13 پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا 13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 8, 2023
سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، 13پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ایک سال میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی، سیاسی،اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے، نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیے نہ سکیورٹی دی، نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی دی،جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گا۔
سربراہ عوامی تحریک کاکہنا تھا کہ 13پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کردے گی، جو عدلیہ کے آئین اور قانون کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ آئین اور قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔
میں بشکیک سے3روزہ دورےکےبعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نےایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسےاورایک بہت بڑےپاکستانیوں کےعشائیےسےخطاب کیاآج سےآخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہےجس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑےگی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سےفیصلہ عنقریب آکر رہےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 8, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکا ہوں ، آج سے آخری5اوورز کا سیاسی میچ شروع ہوگیا ہے، اس میچ میں تھرڈ امپائر کی ضرورت نہیں پڑے گی، عنقریب آئینی،قانونی معاملات پر عدلیہ کی طرف سے فیصلہ آکر رہےگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 19 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 19 گھنٹے قبل



