آج اہم فیصلے کا دن ہے،14 مئی کو انتخابات کرانے کا فیصلہ برقرار رہے گا یا نہیں؟
پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا فیصلہ برقرار رہے گا یا نہیں؟؟ فیصلے کا دن آ پہنچا۔الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج کرے گا۔
سپریم کورٹ رولز کے تحت نظرثانی درخواست فیصلہ سنانے والا بینچ ہی سنتا ہے ۔
دلچسپ امریہ ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پردائر ہونے والی نظرثانی درخواست پر سماعت 15 مئی یعنی اس وقت ہوگی جب اس پر عملدرآمد بھی ممکن نہیں ہوگا۔ عدالتی رولز کے مطابق نظرثانی درخواست کا دائرہ کارمحدود ہونے کی وجہ سے منظوری کے امکانات کم جبکہ خارج ہونے کے زیادہ ہیں۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں حکومت پر فنڈز اور سکیورٹی کی عدم فراہمی پر توہین عدالت کی لٹکتی تلوار ہٹ جائے گی۔ درخواست خارج ہوئی تو بھی وقت گزرنے کی وجہ سے انتخابات گزشتہ تاریخ پر نہیں ہوسکیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست پر صوبے میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست دائر کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس میں چیف جسٹس آبزرویشن دے چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ کمیشن نے وسائل ملنے پرانتخابات کیلئے آمادگی ظاہرکی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کوالیکشن کی تاریخ دینے کا اختیارہی نہیں ہے۔
دوسری جانب کل ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ترسٹ کیس میں رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پرسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرپی ڈی ایم نے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، اورحوالے پی ڈی ایم شامل جماعتوں کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- 3 گھنٹے قبل

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسموگ کے پیش نظرموٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- ایک گھنٹہ قبل

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 11 منٹ قبل

ٹرمپ کا زیلینسکی پر روسی شرائط قبول کرنے پر زور، جنگ بندی پر مشروط اتفاق
- 3 گھنٹے قبل