ترکیہ انتخابات: رجب طیب اردوغان کو برتری حاصل، کمال قلیچ دار اوغلو دوسرے نمبر پر
ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردوان کو برتری حاصل۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں 80 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔
کے بعد رجب طیب اردوان 50.66 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 43.53 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.32 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔
ترکیہ کے اعلیٰ انتخابی بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج اشاعت پر عائد پابندی اٹھا لی تھی لیکن ساتھ ہی سرکاری نتائج کا اعلان کرنے تک انتظار کا بھی کہا تھا۔
یاد رہے کہ قبل از انتخاب ہونے والے پولز میں کلیچ دار اوغلو کو برتری حاصل کر دی تھی، جو اردگان کے دو دہائیوں پر محیط بیشتر اقدامات کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے ( پاکستان وقت کے مطابق 10 بجے ) شروع ہوا، شروع ہونے والی ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک جاری رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، مختلف اندازوں کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوارکمال قلیچ داراوغلو کو اردوان کے مقابلے میں ہلکی برتری مل سکتی ہے۔

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 8 hours ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 days ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 2 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 8 hours ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 11 hours ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 2 days ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 3 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 14 hours ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 14 hours ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 9 hours ago





