جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان کی عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر وضاحت

میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، عمر عطاء بندیال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس آف پاکستان کی عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر  وضاحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ایک بارپھراپنے اس جملے کو دہرایا اور ایک سول مقدمے میں سماعت کے دوران وکیل اصغرسبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں، آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔

چیف جسٹس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے ، ادب واخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کا جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ پرواز حجاز مقدس پہنچائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے  کا  جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

 پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی جو شروع کیا جائےگا جو کہ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ 

پہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ  174 پروازوں کے  حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll