Advertisement
پاکستان

فواد چودھری نے گرفتاری کے ڈر سےبھاگ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پناہ لے لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 16th 2023, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد چودھری نے گرفتاری کے ڈر سےبھاگ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پناہ لے لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فواد چودھری گاڑی سے نکل کر واپس عدالت میں بھاگ گئے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی جس پر وہ عدالت سے باہر نکل کر جیسے ہی گھر جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھے تو اسلام آباد پولیس کا ایک دستہ ان کی جانب دوڑ پڑا۔

تحریک انصاف کی رہنما اس دستے کو دیکھ کرگاڑی سے فوری نکلے اور عدالتی احاطے میں پناہ لے لی۔

 

Advertisement