پاکستان
ملک کی ترقی کیلئے اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہئے:صدرمملکت
9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو دانشمندی اور ضبط و تحمل کے ساتھ حل کئے جانے چاہیں تاکہ ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔
ایک نجی نیوز چینل سے انٹرویو میں صدر نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پاکستان کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ پاک فوج جمہوری قوتوں اور پاکستان کے عوام کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہئے۔صدر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہتیں اور فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔
جرم
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس
مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کھیل
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل
شاداب خان کا کہنا ہے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے
پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی، میری خواہش ہے کہ بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔
اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
جرم 4 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم