عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی سیاسی و معاشی بحران پر قابو پا لے گا۔
الجزیرہ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مسلح جتھوں نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملے کئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے گرفتاری کے باوجود تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے کبھی فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فوجی تنصیبات، فوجی اڈوں اور فوجی حکام کی رہائش گاہوں پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آئین کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 6 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 7 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 11 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 6 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 گھنٹے قبل