پاکستان
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے زمان پارک کے باہر قائم پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں
تجاوزات ختم ہوتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک کے باہر قائم پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ احکامات زمان پارک جا کر مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم سے ملاقات کے بعد جاری کیے ہیں تاہم پولیس ناکے برقرار رہیں گے۔
محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں قائم تجاوزات کو ختم کرے، تجاوزات ختم ہوتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔
تجارت
خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
تجارت
رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ
ادارہ شماریات کےمطابق 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں 13اشاریہ 45فیصد اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کےمطابق 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ۔
رپورٹ کےمطابق اکتوبر میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 10.64 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا،4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا ،اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 8.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اکتوبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں ۔
رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 31.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے
امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی