تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 964 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان
انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا
وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔
ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔
ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
اپنے 2 روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش ”منظر“ کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔
پاکستان
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی
چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی
پنجاب حکومت نے قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
جرم 20 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی