لاہور : لیجنڈ ری اداکار ، کامیڈین،فنکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ، ان کی اداکاری آج بھی مرجھائے ہوئے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہے۔

ہردل عزیز اوربے مثال فنکار معین اختر 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہوئے اور صرف 13 برس کی عمر میں ہی سٹیج پرادکاری کے جوہر دکھانا شروع کیے۔16 سال کی عمر میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نقل اتار کر ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ اداکاری کے علاوہ پوری دنیا میں ان کی میزبانی کے انداز کو سراہا جاتا ہے ۔ کامیڈی کی دنیا میں معین اختر کا کوئی ثانی نہیں تھا جب وہ کامیڈی کرتے تو مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھتے تھے اور ان کی کامیڈی لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی تھی۔
معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
معین اختر نے اسکرین پر سنجیدہ اداکاری کرکے کئی بار ناظرین کو اشکبار بھی کیا ۔ انہوں نے مشہور زمانہ "روزی" کے کردار میں خود کو ایسا ڈالا کہ سب ہی لوگ انہیں " روزی "سمجھتے تھے ۔لیجنڈری اداکار معین اختر کے یاد گار ڈراموں اور اسٹیج شوزمیں آنگن ٹیڑھا،روزی، سچ مچ، نوکر کے آگے چاکراور اسٹوڈیو پونے تین، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی ، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔
حکومت پاکستان نے معین اختر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ معین اختر کو کراچی میں22 اپریل 2011 کو دل کا دورہ پڑا جوان کے لئےجان لیوا ثابت ہوا اور مزاح کا یہ سنہری باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 19 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل






