اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزراء اوروزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا . ان کا کہنا تھا کہ چینی کے معاملے پر قصوروار وزیراعظم اور کابینہ ہے، نیب کا کیس بنائیں اور انہیں اندر کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کے عوام شناختی کارڈ لے کر چینی حاصل کرنے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان کی 40 فیصد چینی پیدا کرنے والوں کو نیب بلائیں، وزیرِ اعظم اور وزیروں کو بلائیں، ان پر نیب کیس بنائیں اور جیل میں ڈالیں کیونکہ انصاف کا تقاضا تو یہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں۔ حکومت ایک ٹیکہ نہیں خرید سکی ۔ بدنصیبی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے، دنیا کورونا وائرس پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ این سی او سی ناکام ہو چکی اسے بند کریں۔ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستانیوں کو بیرونِ ملک سفر سے منع ہی کر دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ صحافت بھی دھمکیوں، دباؤ اور جانی خطرے کی زد میں ہے، جس طرح معیشت، خارجہ پالیسی، پارلیمان زوال پذیر ہے اسی طرح صحافت بھی جانی خطرے کے تحت چل رہی ہے، ہم کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو اسپیکر ناموسِ رسالت کی بات نہ کرنے دے وہ صحافت کی آزادی پر بھی بات نہیں کرنے دے گا۔ نوٹس کے معاملے پر سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ میں صرف ایک ذات سے معافی مانگتا ہوں، اسپیکر یا کسی اور سے نہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago




