جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو نا اہل کرکے پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے،شیخ رشید

گرفتار ہونے تک ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو نا اہل کرکے پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے تک ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا، صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میری اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے، میرے اسٹاف کو اٹھا کر لے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتار نہیں کرلیتی ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، آئی ایم ایف ناکام بجٹ بحران معشیت تباہ دوست ملکوں سے کٹی یہ ہے حکومت کی کارکردگی اور عمران خان کو نااہل یا مائنس کرنا ہے تو پھر پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کو روندنے والی ن لیگ دفن اور پی ڈی ایم کا کفن ہوگا، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے، پہلے ہی غریب مر رہا ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، اب دوائیوں کی قیمت میں مزید 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

شیخ شید نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 9 مئی پر لوگ پشیمان ہیں سازش سےغلط تاثر دیا جارہا ہے کہ عوام اور اداروں میں دوری ہوچکی، گلی محلے سے بے گناہ بچے اٹھائیں گے تو ماؤں کی بدعا ئیں لگیں گی نفرت اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے جسے ختم ہونا چاہیئے، غریب مٹی ملا آٹا کھا رہا ہے، نوازشریف گھرسےباہر قدم نہیں رکھ سکتا اس لیے پاکستانی اوورسیز کو ڈرایا جارہا ہے۔

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے جماعت اسلامی کو پیش کش کی ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے آج(جمعہ) کی شام اسلام آباد میں وفاقی وزیر امیرمقام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ریلی یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اسلام آباد کی جانب بڑھنے پرمُصر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اوران کی ٹیم کے تحفظات سننے کیلئے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔

 خیبرپختونخوا میں عزم استحکام مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر اور اپیکس کمیٹی نے بالکل واضح الفاظ میں کہا کہ یہ کوئی فوجی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ قومی لائحہ عمل میں قوم کی جانب سے شروع کی گئی انسداد دہشت گردی مہم کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کرے گی اور ایف سی پولیس سے تعاون کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر فوج سرحدی علاقوں میں کارروائی کر ے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے جعلی ادارے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے پاس طلبہ کو مستند اور قابل قبول سر ٹیفکیٹ دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll