پاکستان

اسد علی میمن کو نکال لیا گیا ہے، پہلی دستیاب پرواز سے ملک واپس لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

نیپال میں ہمارا سفارت خانہ اسد علی میمن اور ان کی ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ رابطہ میں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 24th 2023, 3:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسد علی میمن کو نکال لیا گیا ہے، پہلی دستیاب پرواز سے ملک واپس لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان نے نیپال میں مائونٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کو نکالنے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ اسد علی میمن کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کوہ پیما جسمانی طور پر محفوظ ہے اور اس وقت ایورسٹ کی بلندیوں کے قریب واقع قصبے لوکلا کے ایک ہوٹل میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں پہلی دستیاب پرواز سے ملک واپس لایا جائے گا، اس سلسلے میں نیپال میں ہمارا سفارت خانہ اسد علی میمن اور ان کی ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔