پاکستان

بجٹ کے حوالے سے تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،اسحاق ڈار

ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 24 2023، 6:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجٹ کے حوالے سے تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

اسحاق ڈار نےایف بی آر میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،بجٹ کے حوالے سے تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی،2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا۔

 

انہوں نےکہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نےساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔