پاکستان

عمران خان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں ، کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 24 2023، 7:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں: فواد چودھری

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں ، کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ۔ 

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔