جی این این سوشل

پاکستان

جشن منانے والےسن لیں ، اُن کا وقت بھی آنے والا ہے،شیخ رشید

کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جشن منانے والےسن لیں ، اُن کا وقت بھی آنے والا ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے

جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہےکسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سےکرتے آ رہے ہیں۔میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے

چیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے۔جشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہےانہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا۔ سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں

بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزرا جارہا ہے۔ لوگوں کے انگوٹھےکاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائےگا وہاں وہاں یہ جائیں گے 

پاکستان

صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو  کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس

صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و کارپوریٹ ممبر سید ندیم منصور نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر کو ڈی جی ٹی او صدر اسلام آباد چیمبر کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔
صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے ،اکتیس اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ  آرگنائزیشن کے سامنے ہئیرنگ میں  تمام شواہد رکھوں گا جس کے بعد امید کرتا ہوں کے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز قانون کے مطابق کسی بھی ایگزیکٹو ممبر کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک سال کا وقفہ ہونا ضروری ہے جو نئے قانون کے مطابق دو سال کا وقفہ کردیا گیا جبکہ ناصر قریشی گزشتہ سال بھی ایگزیکٹو ممبر تھے اور اس سال دوبارہ الیکشن لڑ کر اسلام آباد چیمبر کے صدر بن گئے ہیں۔

میں نے ان کے کاغذات نامزدگی ڈی جی ٹی او کے سامنے چیلنج کئے تھے جہاں نو ستمبر کو  فیصلہ ہمارے حق میں آیا اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا جس پر یہ اسلام آباد ہائیکورٹ چلے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو  کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں۔ڈی جی ٹی او نے اکتیس اکتوبر کو اس کیس کی ہئیرنگ رکھی ہے جہاں میں تمام حقائق اور شواہد معزز عدالت کے سامنے رکھوں گا

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے،سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

دہشتگردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی  خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔ زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll