Advertisement
پاکستان

کوئٹہ دھماکہ خودکش حملہ تھااور حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا : وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا اوردھماکہ کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 23rd 2021, 5:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر داخلہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جو کل خونی واقعہ ہوا ہے  وہ خود کش حملہ تھا ، لوگ اس میں شہید ہوئے اور 60 سے 80 کلو کے درمیان تھا ، کوئٹہ حملے میں 5 لوگ جانبحق ہوئے،دھماکہ کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا۔جبکہ دہشت گرد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ میں 13 چوکیوں کا کمان پولیس کو دے دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ وزرات داخلہ کا بیان سامنے رکھنا چاہتا تھا۔ فارن میڈیا کو نہیں پتہ یہاں سحری میں اٹھنا ہوتا ہے ، فارن میڈیا کو نہیں پتا کیا ہوا ہے.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے تحت 22  اداروں کو ہدایت کی ہے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے، خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہے، ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پڑوسی ملک بھارت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سے تین لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

  • 9 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب

  • 13 گھنٹے قبل
برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا

  • 10 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے  کمیٹی قائم

سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

  • 10 گھنٹے قبل
حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس  ،  بیٹی کی خبر تک نہ لی

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی

  • 12 گھنٹے قبل
معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم  کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ

  • 9 گھنٹے قبل
5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

  • 10 گھنٹے قبل
روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون

  • 13 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت  کا امریکا کو دوٹوک جواب

روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب

  • 9 گھنٹے قبل
سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں

  • 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement