پاکستان
چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری ظہور الہٰی روڈ پہنچ گئی
اینٹی کرپشن کی جانب سے آج چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت مسترد کی گئی تھی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ممکنہ گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پہنچ گئی۔چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی پولیس کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر موجود ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف پیڑول بم پھیکنے ،کار سرکار میں مداخلت،اینٹی کرپشن کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کا کیس ہے۔اینٹی کرپشن کی جانب سے آج چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت مسترد کی گئی تھی۔
دنیا
امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت
امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق پر عمومی اور مخصوص مسائل کے حوالے سے بات کی

جدہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران سوڈان اور یمن میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں، داعش کے خلاف مشترکہ جنگ اور اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوگی۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں علاقائی اور دوطرفہ مسائل پر گفتگو کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق پر عمومی اور مخصوص مسائل کے حوالے سے بات کی۔
ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو ریاض جائیں گے۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ
پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔
بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے” ہیلدی اوشن ایکشن پلان” کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
پاکستان
جہانگیر ترین کی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ فائنل کرلیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام بتا دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام بتا دیا۔
عون چوہدری کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین کی نئی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا اور ہماری جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ ہوگا۔
جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جمعے کے روز متوقع ہے جس میں وہ جماعت بنانے کا اعلان کریں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
علاقائی ایک دن پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا