پاکستان

کاروباری افراد روزگار پیدا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں:وزیراعظم

سیاسی استحکام کی بدولت ہی معیشت فروغ پا سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 27 2023، 11:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاروباری افراد روزگار پیدا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں:وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہبازشریف نے کاروباری افرادپرزوردیاہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے، روزگار پیدا کرنے اور برآمدات بڑھانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

کراچی میں تاجروں اورسرمایہ کاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کومتعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور سیاسی استحکام کی بدولت ہی معیشت فروغ پا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑا اورپھر ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے باعث صدی کے سب سے بڑے تباہ کن سیلاب کاسامناکرناپڑا۔شہبازشریف نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے قرضوں کی فراہمی کے اپنے پروگرام کے تحت کڑی شرائط عائد کیں اور موجودہ حکومت نے ان تمام شرائط کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کاپروگرام حاصل کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کی اور چین کے وزیراعظم نے بھی پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔