پاکستان
اے این ایف کی منشیات کے خلاف کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار
کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی کامیاب انسداد منشیات کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف نے ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے ایک کلو ہیروئین، اسلام آباد ای 11 میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں اور کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر EY 201 سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح کراچی مین سپر ہائی وے کے قریب کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 4 کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے اے این ایف اور ایف سی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر اہم کاروائی کے دوران خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی ہے۔
پاکستان
آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔
کھیل
آئی سی سی کرکٹ نے ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت 10 ٹیمیں شریک ہیں، 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی انعامی رقم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔
فائنل کی رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی ۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا گیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/5qJHlHBFY0
— GNN (@gnnhdofficial) September 22, 2023
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔
پاکستان
پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے مالی نقصان کے باعث شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ریلوے ذرائع

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک حالیہ فیصلے میں مشہور شالیمار ایکسپریس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ریلوے حکام کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس، جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور کو کراچی سے ملاتی ہے۔
تاہم، یہ سروس مبینہ طور پر کافی مالی خسارے میں کام کر رہی ہے۔
پاکستان ریلوے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ریونیو پیدا کرنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سروس کو روزانہ تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا نے ہندوستان کی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
خالصتان موومنٹ کا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل
-
صحت 2 دن پہلے
کراچی کے بعد لاہور میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑپھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ