جی این این سوشل

پاکستان

چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں،شیخ رشید

پارٹی چھوڑنے والے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں سے نہیں اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے، نوازشریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے، دست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر 4 سے ایکسائز منسٹری ملی، شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کا 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، میری اداروں سے درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کریں، ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے اور شہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll