اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کااہم اجلاس کل ہو گا، وفاق نےپابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کوبھجوادیں۔ وفاقی حکومت کی 2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز ہے۔

کوروناصورت حال کے باعث حکومت سخت فیصلےکرنےکوتیار، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کااہم اجلاس کل ہو گا۔وفاق نےپابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کوبھجوادیں اور رائےطلب کرلی۔
وفاقی حکومت نے 2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی ہے، پہلےمرحلےمیں شام 6تاسحری کاروباربندکرنےکی تجویز ہے ، شام کےاوقات میں پیٹرول پمپس،ویکسی نیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔ پہلےمرحلےمیں تمام فارمیسی کھلی رکھنےکی تجویز ہے جبکہ ہفتہ،اتوارکاروباری سرگرمیاں مکمل بندکرنےکی بھی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ،اتوارپیٹرول پمپ،فارمیسی،سبزی،پولٹری کی دکانیں کھلی رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔ ہفتہ،اتوارکوکوروناویکسی نیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز ہے،دفاترمیں50فیصدعملےکی حاضری کےفیصلےپرعملدرآمدکی تجویز بھی بھیجی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کار 9سےدوپہر2بجےکرنےکی تجویز دی ہے۔وفاقی حکومت نے جم،ورزش سینٹرزمکمل بندکرنےکی بھی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلےمرحلےکےدوران کوروناپھیلاؤنہ رکنےپرلاک ڈاؤن کےنفاذکی تجویز دی گئی ہے، مثبت مریضوں کی شرح 13فیصدسےزائدپرمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔جب کہ دوسرےمرحلےمیں ہائی رسک شہروں میں 7تا10روزلاک ڈاؤن کی تجویز صوبوں کو بھیجی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید98افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار698ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78ہزار 238ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ79ہزار 437ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 718افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75ہزار 081ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 562 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 9ہزار704ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2990افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 21ہزار242کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں226مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد71 ہزار533جبکہ اموات کی تعداد649تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 215افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 104افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار026ہوچکی ہے جبکہ 449افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3986افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 78 ہزار238مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 7 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 7 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

