جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین تحریک انصاف کی جعلی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر وزیرِصحت کی پریس کانفرنس پر عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ 

عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں عبدالقادر پٹیل سے 15 روز کے اندر اپنے بیہودہ الزامات واپس لینے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بصورت دیگر عبدالقادر پٹیل عمران خان کو 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں۔ جسے شوکت خاتم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ پہنے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو، عذراپیچوہو، شرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے جبکہ سندھ کابینہ کے ارکان بھی مزار قائد پر موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ ایرانی صدر کی اہلیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

ایرانی صدر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کریں گے، بدھ کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll