اس پلیٹ فارم کے ذریعے آب زم زم کی بوتلیں عازمین حج کی رہائش گاہوں تک پہنچائی جائیں گی


سعودی عرب میں ز م زم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ،جس کا مقصد تکنیکی نظام اور تربیت یافتہ انسانی کیڈرز کے ذریعے اعلی معیار کے مطابق تیار آب زم زم کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق زم زم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا کہ زم زم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہےجو حجاج کے گھر تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔ اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زم زم کے پلیٹ فارم پر کام کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ان مراحل کا پلیٹ فارم پر رجسٹریشن سے شروع ہوتا ہے۔ کنٹرول سنٹر سے گزرنا، پروسیسنگ اور نقل و حمل، حجاج کرام کے سپروائزر اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان ہم آہنگی پیدا اور نقل و حمل کے محفوظ ذریعہ سے پانی کی ترسیل اور دیگر مراحل شامل ہیں۔واضح رہے الزمزمہ کمپنی اپنے ویژن کے ذریعے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بیت اللہ شریف آنے والوں کو ٹیکنالوجی اور مہارت کے جدید ترین ذرائع سے ہم آہنگ کرکے خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 19 منٹ قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 36 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 گھنٹے قبل