پاکستان

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 30th 2023, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: وزارت قانون انصاف نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے،

منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو3سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیاگیاہے۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں ۔