تفریح

پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کا سدھو موسے والا کی پہلی برسی پر خراج تحسین

راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کی پرفارمنس مقتول موسیقار کے نام کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 30 2023، 4:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان 
 کا سدھو موسے والا  کی پہلی برسی پر خراج تحسین

پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان نے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کی پرفارمنس مقتول موسیقار کے نام کی۔

گلوکاراوراپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے۔ نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پرفائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Brut India (@brut.india)

گلوکار کے قتل کا واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے سدھو سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا تھا جو بھگونت مان حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کے طورپر واپس لی گئی تھی۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی قیادت والی حکومت پر ان کے بیٹے کو انصاف دلانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے