Advertisement
تجارت

کیا پروٹون ایکس 70 ایم جی ایچ ایس سے زیادہ محفوظ ہے؟

پاکستان میں سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں ایس یو ویز (SUVs) کی مقبولیت بہت ذیادہ ہے۔ ایس یو ویز بہت سارے کار کے شوقین افراد کی پہلی پسند بن چکے ہیں کیونکہ اس میں بیٹھنے کی جگہ کشادہ ہے اور اسکی کارگومیں گنجائش بھی ذیادہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 24th 2021, 3:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 کشادہ ہونے کے علاوہ ، ایس یو ویز  ان کی بھاری باڈی کی وجہ سے  سیڈان گاڑیوں  کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ اس طرح  ایس یو ویز چلاتے وقت  لوگوں کو نفسیاتی آسانی ہوتی ہے۔حال ہی میں  پاکستان کی ڈومیسٹک  آٹوموبائل صنعت میں ایم جی ایچ ایس اور پروٹون ایکس 70 کی انٹری ہوئی ہے،  ایس یو ویز سے پسند کرنے والوں کی توجہ ان دونوں بڑی گاڑیوں نے مبذول کرلی ہے کیونکہ دونوں ایس یو ویز میں  حیرت انگیز خصوصیات ہیں۔

ایم جی ایچ ایس پہلے ہی اپنی 97 ویں سالگرہ منا چکی ہے۔ یہ سپر سپورٹس کاروں کے لئے مشہور برطانوی موٹر برانڈز میں سے ایک ہے جس نے جے ڈبلیو آٹو پارک کے تعاون سے ایم جی ایچ ایس کو پاکستان میں لانچ کیا ہے۔

جبکہ پروٹون ملائشیا کی ایک آٹوموٹو کمپنی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان میں الحج گروپ کے ساتھ شراکت سے ایکس 70 کو لانچ کیا ہے۔ قیمت کے علاوہ ، وہ فیکٹر جس کے بارے میں صارفین ایس یو ویز خریدنے سے پہلے زیادہ تر سوچتے ہیں وہ پیش کردہ حفاظت ہے ، لہذا ہم نے ایم جی ایچ ایس اور پروٹون ایکس 70 کے مابین ایک موازنہ کیا ہے۔ْ

 

ایئربیگ سیفٹی

 

ایم جی ایچ ایس اور پروٹون ایکس 70 دونوں ہی چھ ایئربیگس سے لیس ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے  کہ دونوں برانڈز ائیر بیگ حفاظت کو یکساں طور پر اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ایس یو ویز میں دو فرنٹ ایئربیگس ہیں جب کہ باقی 4 ایئربیگس پچھلی سیٹوں  کے مسافروں کو سائیڈ   پر ٹکرانے سے حفاظت فراہم کرتے ہیں ۔

 

 

 

کیمرہ اسسٹنٹس

 

دونوں ایس یو ویز  360 ڈگری  کیمرہ پیش کرتے ہیں تاکہ گاڑی کو ہر طرف سے بہترین ویو کے ساتھ ڈرائیور کی مدد کی جاسکے۔ پروٹون ایکس 70 حیرت انگیز 5 کیمرا اسسٹنٹ کی خصوصیت کا حامل ہے جبکہ ایم جی ایچ ایس میں  صرف پیچھے کا ریورس کا  کیمرا لگا ہوا  ہے۔ اس لیے پروٹون ایکس 70 ایم جی ایچ ایس کے مقابلے میں گاڑی چلانے ، ریورس اور پارک کرنے میں بہت ذیادہ آسان ہے۔

 

 

 

لین بدلنےکی وارننگ

 

دونوں ایس یو وی لین ڈیپارچر وارننگ  کی خصوصیات  کی حامل ہیں ۔ ایل ڈی ایف متحرک ہوجاتا ہے جب ڈرائیور بغیر کسی اشارے کے کسی دوسری لین میں غیر ارادی طور پر چلا جاتا ہے۔ اس خصوصیت سے اسٹیئرنگ وہیل میں ہلکی سی وائبریشن  کا آغاز ہوتا ہے  جس سے ڈرائیورالرٹ ہو جاتا ہے۔

 

 

بلائنڈ اسپاٹ انفارمیشن سسٹم

 

ایم جی ایچ ایس اور پروٹون ایکس 70 دونوں بلائنڈ اسپاٹ انفارمیشن سسٹم کی پیشکش کرتے ہیں جو ڈرائیور کو متحرک کرتا ہے اور باہر کے ریئر ویو مرر سسٹم کو چالو کرتا ہے جب کسی بلائنڈ اسپاٹ  پر گاڑی کا پتہ چلتا ہے۔ یہ تیز رفتار سڑکوں پر انتہائی معاونت کرتا ہے جہاں ڈرائیور بعض اوقات تیز رفتار سے گزرنے والی گاڑیوں کو مس کر دیتے ہیں ۔

 

 

ڈور آپریٹنگ وارننگ سسٹم

 

پروٹون ایکس 70 میں ڈور آپریٹنگ وارننگ سسٹم ہے جو مسافروں کو الرٹ کرتا ہے جب دروازہ کھولتے وقت ایک اور کار اس زون میں ہوتی ہے۔ یہ ایک انتہائی حیرت انگیز خصوصیت ہے جو دونوں فریقین  کو محفوظ رکھتی ہے۔ ایم جی ایچ ایس میں یہ خصوصیت نہیں ہے۔

 

پہاڑ پر چڑھنے اور اترنے میں مددگار

 

پہاڑ پر چڑھنے اور نیچے اترنے میں مدد ایک حیرت انگیز خصوصیت ہے جب ایس یو وی کے نیچے اترنے اور چڑھنے  کے وقت  ایکٹیویٹ ہوجاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ، پروٹون ایکس 70 اور ایم جی ایچ ایس دونوں میں یہ خصوصیت موجود ہے۔

 

 

خود مختار بریکنگ سسٹم

 

ایک بار پھر دونوں ایس یو ویز ، پروٹون ایکس 70 اور ایم جی ایچ ایس  خود مختار بریکنگ سسٹم کی پیش کش کرتے ہیں جو گاڑی کو اچانک  کسی چیز کے سامنے آنے پر اسی  مقام پر روک لیتے ہے۔

 

 

اختتامی ریمارکس

مختصر طور پر ، دونوں ایس یو ویز حفاظت کے معاملے میں ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیتے ہیں لیکن پروٹون ایکس 70 کو برتری حاصل ہے۔  جب ڈور آپریٹنگ وارننگ سسٹم ، پارکنگ میں مدد اور نصب کیمروں کی بات ہوتی ہے تو پروٹون کی ایس یو وی ، ایم جی ایچ ایس سے بہتر ثابت ہوتی ہے ۔

اس طرح ، جب پرائس رینج میں دستیاب سب سے محفوظ ایس یو ویز کی بات کی جائے تو پروٹون ایکس 70 اور ایم جی ایچ ایس دونوں ہی ایک بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں ،لیکن  پروٹون ایکس 70 کو  تھوڑی سی برتری حاصل ہوگی۔ پہلے ہی  پروٹون ایس یو وی کو مقامی طور پر تیار کردہ بہت سی ایس یو وی میں محفوظ گاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ لہذا ، پاکستان میں ایس یو وی تلاش کرنے والے صارفین کے لئے یہ یقینی طور پر ایک بہترین انتخاب ہے۔

Advertisement
یوکرین کا روس کی  آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات  پر بڑا حملہ

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ

  • 3 hours ago
ایرانی صدر  ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش

  • 37 minutes ago
اسلام آباد ا سمیت ملک کے  مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 3 hours ago
صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی

  • 3 hours ago
ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

  • 15 hours ago
غزہ پر اسرائیلی  جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید

  • 15 hours ago
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز  نے  پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

  • 3 hours ago
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا  کا  شوہر عمار احمد  سے علیحدگی کا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا کا شوہر عمار احمد سے علیحدگی کا اعلان

  • 29 minutes ago
بنوں:پولیس چوکی  پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

  • 2 hours ago
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا

  • 14 hours ago
 بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

 بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

  • 3 hours ago
ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی

  • 3 hours ago
Advertisement