جی این این سوشل

پاکستان

جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی: صنم جاوید

جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی: صنم جاوید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان اور رہنما جنھیں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاو گھیراؤ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، آج انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ان خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی، رپورٹ مرتب کر کے کل عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔

عدالت میں  پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر گھسیٹ کر لانے اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔

طیبہ راجا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے مقدمے کریں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری تو نہیں ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز شناخت پریڈ کے بعد عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll