Advertisement
ٹیکنالوجی

ڈیجیٹل پاکستان ہدف کے حصول کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے،سید امین الحق

سائبر سکیورٹی، فری لانسرز پالیسیز اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل آئی سی ٹی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کریں گے،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 2 2023، 10:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیجیٹل پاکستان ہدف کے حصول کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے،سید امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈیجیٹل پاکستان ہدف کے حصول کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے۔

مراکش میں جاری جائیٹکس افریقہ ڈیجیٹل سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ سائبر سکیورٹی، فری لانسرز پالیسیز اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل آئی سی ٹی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کے فروغ کے اقدامات نے پاکستان کو ڈیجیٹل حب بنا دیا۔ 

جائیٹکس افریقہ ڈیجیٹل سمٹ و آئی ٹی نمائش میں عالمی رہنما،معروف ٹیک کمپنیوں کے عہدیداران، اسٹارٹ اپس کے بانیوں سمیت ٹیک لیڈرز نے شرکت کی۔ 

Advertisement
Advertisement