Advertisement
پاکستان

محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار

 تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 3rd 2023, 5:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار

پولیس نے خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان پر ایک شخص کے قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا تھا۔

 تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کردیا۔

Advertisement