صدر عارف علوی کی نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت
فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، بینک عملہ اکائونٹ سے زیادہ رقم نکالتا، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف تین سے پانچ ہزار روپے ادا کرتا۔
صدر مملکت نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے اور فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا ، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔
صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شیر محمد (شکایت کنندہ) کا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں مشترکہ اکائونٹ تھا، بہن ایک ناخواندہ خاتون تھی جو رقم نکالنے کے لیے بینک جاتی تھی، بینک عملہ نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق اکائونٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11 ہزار روپے رہ گئے۔ شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کیا لیکن بعد ازاں ، نیشنل بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی۔

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 2 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 21 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 33 منٹ قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل