جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی دونوں مقدمات میں بری

گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر  پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی دونوں مقدمات میں بری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے

گیپکو کے زیر انتظام بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، گیپکو اہلکاروں  10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں پر گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تقسیم کار کمپنی  کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گیپکو افسران کی گرفتاریوں کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن میں گریڈ 16اور 17 کے 20 افسران ملوث ہیں۔

افسران کی گرفتار کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔  ملزمان میں اصغر ، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل وقاص، زبیر، اسد رضا، سعید ، عثمان، عمران سرفراز، مرتضی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب گیپکو نے ایف آئی اے کے ریجنل آفس کی بجلی کاٹ دی۔ دفاتر میں اندھیرا چھا گیا۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں اس لئے بجلی کاٹی گئی۔ 

یادرہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔  

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق خاتون اول کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق خاتون اول  کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ 

 بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر  اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ  سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئندہ سماعت پیر کو عدالت کی  معاونت کی جائے ۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے ۔

بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے مرکزی درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیری پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll