پاکستان

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید

سکیورٹی فورسز نے بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 4th 2023, 12:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز نے بنوں  میں  فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بنوں کےعلاقےجانی خیل میں سکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے نائب صوبیدارغلام مرتضیٰ،حوالدارمحمدانورشہید ہوگئے،40سالہ غلام مرتضیٰ کاتعلق بہاولپور اور محمد انورکاسیالکوٹ سےہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں موجوددیگردہشتگروں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں،ایسی قربانیاں بہادرسپاہیوں کےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں،مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔