پی ڈی ایم عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی،شیخ رشید
اگر سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گےتو معیشت اپنے پاؤں پرکھڑی نہیں ہوگی،سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گےتو معیشت اپنے پاؤں پرکھڑی نہیں ہوگی۔50 فیصد مہنگائی ہو چکی ہے، زیاده تر کارخانےبند ہو چکے ہیں، ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائر تیزی سےکم ہورہے ہیں۔ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت میں 100فیصد کمی ہوئی لیکن پاکستان میں100فیصد بڑھی ہے۔معیشت زمین بوس ہو گئی ہےاورغریب زندہ دفن ہو گیا ہے، قبرایک ہےاور بندے چار ہیں
پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی اُس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہےاب نوازشریف کےپاکستان آنےنہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگااب اُنکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف توٹ پھوٹ کا شکار ہی نہیں بلکہ عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی۔ اصل عوام کی نفرت کانشانہ مسلم لیگ ن ہے،ان کی سیاست نہ زندوں میں ہے نہ مُردوں میں ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے۔ اب نوازشریف کےپاکستان آنےنہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ اب اُنکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے۔
مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئےگاتاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھراُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگاہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا۔ اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگا۔ ستمبرستمگرہوگا اور کوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔20دن اہم ہیں، کٹی کٹا نکل آئےگا۔ تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانا اور پھراُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے،کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا۔
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 5 منٹ قبل
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 8 منٹ قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- ایک گھنٹہ قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 3 گھنٹے قبل
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل