Advertisement
پاکستان

یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 5 2023، 5:09 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے عدالت سے درخواست کی یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کے لیے ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے انہیں بَری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

 
Advertisement