جی این این سوشل

پاکستان

جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،اسد عمر

فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،اسد عمر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟

سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔

ایک اور صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں

پاکستان

تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا آج 73 واں یوم شہادت

لیاقت علی خان نے قائد اعظم کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلئے شب وروز کام کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا  آج 73 واں یوم شہادت

تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 73 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔

لیاقت علی خان 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے، انہوں نے 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

انہیں زمانہ طالب علمی سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کی دگرگوں حالات کا اندازہ تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے 1923ء میں عملی طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلئے شب وروز کام کیا، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں آل انڈیا مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں انہی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آیا۔ قائداعظم کے انتقال کے بعد لیاقت علی خان نے انتہائی تدبر سے نومولود مملکت کے فرائض انجام دیئے۔

16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید اکبر نامی شخص نے لیاقت علی خان پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا، آپ کو پہلے وزیراعظم کے ساتھ قائدملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس آج پھر 86 ہزار  کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے بازارِ حصص میں 436 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 86276 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، شہباز شریف

پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم کا ایس سی اوکے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، شہباز شریف

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، تمام ممالک مل کر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد پہنچنے والے عالمی رہنماؤں اور مندوبین میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، ایس سی او سیکریٹری جنرل، ایران کے وزیرصنعت سید محمد اتابک نور، منگولیا کے وزیراعظم، بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر، ترکمانستان کے وزیرخارجہ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، تاجک وزیراعظم، قازقستان کے وزیراعظم، کرغستان کابینہ کےچیئرمین ژاپاروف اکیل بیک، روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن اور ازبکستان کے وزیراعظم شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں، آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے، ایس سی او اجلاس میں معنی خیز مذاکرات اور نتائج کا خواہاں ہوں، یقین ہے کہ اجلاس میں سیر حاصل گفتگو کے نتائج خطے کے عوام کیلئے دورس ہوں گے، ایس سی او اجلاس کے شریک رہنماؤں نے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔ہم عالمی منظر نامے میں تبدیلی اور ارتقا کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے، پاکستان علاقائی ترقی، استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، ہم نے اجتماعی دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحتی روابط، گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر توجہ کی ضرورت ہے، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے کاوشیں ضروری ہیں، معاشی تعاون کیلئے ایس سی او ممالک کو نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا، خطے کے ملکوں میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے، پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال روکنا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا افغان سرزمین کسی ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے، پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی استحکام ہماری ضرورت ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ترجیح دینا ہوگی۔ آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینا عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش خطرات اہم چیلنج ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں عالمی سطح پرپاکستان کی کامیابیوں کوسراہا، رواں سال شہبازشریف سے آستانہ میں ملاقاتیں ہوئیں، شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll