Advertisement

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا،سعودی وزیر توانائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 5 2023، 6:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اتحادیوں پر مشتمل اوپیک پلس کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے ویانا میں اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں پیداواری اہداف سے متعلق سات گھنٹے تک بات چیت کی گئی اور انھوں نے طویل مشاورت کے بعد پیداواری پالیسی سے متعلق معاہدے پر اتفاق کیا ۔ جس کے تحت گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Advertisement