جی این این سوشل

پاکستان

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے،اسد قیصر

سنجیدہ مذاکرات کیلئے بات کریں گے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے،اسد قیصر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔

ضلع کچہری اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ سنجیدہ مذاکرات کیلئے بات کریں گے، ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے۔ جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سرمایہ کاری   میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (اسٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19 ہزار 216  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28 ہزار 322  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 580 ارب روپے روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6 فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27 ہزار 866 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 964  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 835  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll