پاکستان
عمران نیازی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہا ہے، وزیراعظم
اس کا مقصد پاکستان پردبائو ڈالنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہا ہے۔
9 مئی کے واقعات کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اس کا بیان گمراہ کن ہے، اس کا مقصد پاکستان پردبائو ڈالنا ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کوبرداشت نہیں کرے گا،
اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ پیرکواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں عمران نیازی جعلی خبروں اورغلط معلومات کے ذریعے کھلے عام غلط بیانی کررہا ہے۔
9 مئی کے واقعات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے کے حوالے سے اس کا بیان گمراہ کن ہے جس کا مقصدملک سے باہررائے عامہ گمراہ کرنا اور ملک پر دبائو ڈالنا ہے۔
دنیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاسالانہ اجلاس اختتام پذیر
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کیا۔

اقوام متحدہ: 27ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ،جس میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دنیا بھر سے تقریباً 88 سربراہان مملکت، 42 سربراہان حکومت اور 650 سے زائد وزرا نے شرکت کی ۔اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں، مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال جیسے چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔
عالمی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی چیلنجز کے باوجود اقوام متحدہ انسانیت کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تیار کرنے کے لئے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید قراردیا اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
نگران وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت نے جموں و کشمیر بارے سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عمل درآمد سے گریز کیا ہے جن میں جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کے ذریعے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوا رالحق کاکڑ نے اپنےخطاب میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے پر موجود دیگر موضوعات پر پاکستان کا موقف وضاحت سے پیش کیا۔جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اپنے اختتامی خطاب میں دنیا بھر کے لوگوں کو امن، خوشحالی، ترقی اور پائیداری فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے غیر متزلزل عزم پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ایک خوش آئند یاد دہانی ہے کہ اقوام متحدہ کی توجہ ہمارے وقت کے اجتماعی چیلنجز پر مرکوز ہے۔ فرانسیسی صدر نے تنازعات میں ملوث اقوام اور گروہوں کے درمیان امن اور دوستی کے لئے مکالمے کو آسان بنانے میں اپنی طرف سے مدد کی پیشکش کی۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہےلیکن یہی وہ وجہ ہے جس کے لئے ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دے رہے ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے آئے رہنمائوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ہزار سے زیادہ دو طرفہ میٹنگز میں شرکت کی۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

کراچی: پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2,04,100 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 174,990 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقرر ہے ۔
کھیل
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی
پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
تفریح 18 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ