Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈرکے  تحت گرفتار نہ کیا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 6th 2023, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈرکے  تحت گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دیے اور شاہ محمود قریشی سے کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی۔

واضح رہےکہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 23 مئی کو رہائی عمل میں آئی تھی لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو چھوڑ دیں، مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

 

Advertisement