منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے،محکمہ زراعت


محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کوکپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،ایف ایچ142،ایم این ایچ886،نیاب 878،بی ایس15،ایف ایچ 114،ایف ایچ لالہ زار،آئی آر3701،این ایس 121 وغیرہ اور نان بی ٹی اقسام نیاب کرن وغیرہ کاشت کریں جبکہ کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو کاشت کیلئے بُر اترا ہوا 6کلو گرام جبکہ بُردار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ60فیصد ہو تو بُر اترا ہوا بیج8اور بر دار بیج 10 کلوگرام فی ایکڑ اور اگر بیج کا اگاؤ 50فیصد ہو تو شرح بیج بر اترا ہوا بیج 10 کلوگرام جبکہ بردار بیج 12 کلو گرام فی ایکڑ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ فصل کیلئے پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا 35دن بعد اور بقیہ 12سے15 دن کے وقفے سے کی جا ئے جبکہ پٹریوں پر کاشتہ فصل کیلئے بوائی کے بعد پہلا پانی 3 تا4 دن،دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی6 تا7 دن کے وقفے سے جبکہ بقیہ پانی 12 دن کے وقفے سے حسبِ ضرورت لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کی تعداد پوری کرنے کیلئے چھدرائی کے عمل سے زائد پودے نکال دیں اورچھدرائی کا عمل بوائی کے 20 تا 25دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ میں مکمل کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور ساڑھے تین بوری یوریا فی ایکڑجب کہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور سوا تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں اسی طرح زرخیز زمین میں سوا بوری ڈی اے پی اور تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کی جائے

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل